14 جولائی، 2018، 11:48 PM

ہندوستان میں ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے

ہندوستان میں ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے

ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول کے کچن سے درجنوں زہریلے سانپ نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق ہنگولی ڈسٹرکٹ کے ضلع پریشاد اسکول  کے کچن سے سانپ برآمد ہوئے جس پر طلبہ و اساتذہ سمیت عملے کے ارکان میں کھلبلی مچ گئی۔ پنگرابوخرے نامی گاؤں میں واقع اس اسکول کے کچن میں ایک طالب علم نے سانپ کو دیکھا جس کی اطلاع اسکول پرنسپل کو دی، بچوں کے شور مچانے پر یہ خبر گاؤں میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مکین  ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر اٹھائے تیزی سے اسکول پہنچ گئے۔

اسکول پرنسپل نے بتایا کہ انہوں نے ہجوم کو سانپوں کو مارنے سے روک دیا اور ایک تربیت یافتہ سانپ پکڑنے کے ماہر شخص کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹوں کی محنت  کے بعد 60 زہریلے سانپوں کو بآسانی پکڑ کر بوتل میں بند کردیا اور اس کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

News ID 1882227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha